رکن پارلیمنٹ کو سزا ہوجانے پر سپیکر یا چیئرمین سینیٹ کے حوالوں کی ضرورت نہیں:ذرائع الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن ذرائع  نے کہا ہے کہ  اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع  الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ  انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جن اراکین کوسزا سنائی گئی انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی رکن سینیٹ یا اسمبلی کو مجرمانہ سزا ہو جائے تو اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ سے کسی رسمی توثیق یا حوالہ جات کی ضرورت نہیں رہتی۔ آرٹیکل 63 ون کی شق جی اور ایچ کے اطلاق کی صورت میں الیکشن کمیشن کے لیے مجرم رکن کی نااہلی ایک ناگزیر قانونی امر بن جاتا ہے،