ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد(آئی این پی ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کے ہمراہ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن عمران حسین نے 15 رکنی وفد کے ساتھ پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں  پاک برطانیہ پارلیمانی، معاشی اور اقتصادی تعلقات،وہاں مقیم پاکستانیوں کے کردار، ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد میں عمران حسین کے والد، سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ اور سماجی تنظیم آرفن ان نیڈز کے کنٹری ڈائریکٹر محمد فیصل اسحاق سمیت ہیڈ آف فنڈ ریزنگ بھی شامل تھے