اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نااہل کرے۔سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے مزیدکہاکہ سپریم آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔