امارات میں موجود اسرائیلی جہاز اورکویت میں محمد الاحمد بحری اڈے کے قریب موجود امریکی کمانڈرز اور افسروں کے اجتماع کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا
حیفہ پر میزائل حملوں سے شدید تباہی ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 2 لاشیں برآمد ‘امریکہ اور اسرائیل نے تہران یونیورسٹی کو نشانہ بنایا، مسجد اور گیس سٹیشن کو نقصان
تہران ( آن لائن) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 97ویں لہر کے دوران خلیج فارس اور ملحقہ علاقوں میں متعدد امریکی و اسرائیلی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اسرائیلی امریکی حملوں میں پیر کو 10 بچوں سمیت 34 ایرانی شہید ہو گئے۔امارات کی جبل علی بندرگاہ کے چینل میں موجود کنگ ڈاؤ سٹار نامی ایک اسرائیلی جہاز کو قدر نیول کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، متحدہ امارات میں 25 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت کی گئی اس کارروائی کو ایرانی وزارتِ توانائی کے ملازمین کے نام کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق کویت میں محمد الاحمد بحری اڈے کے قریب ایک مقام پر موجود امریکی کمانڈرز اور افسروں کے اجتماع کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں ایمبولینسز کی بڑی تعداد میں آمد و رفت بھاری جانی نقصان کی نشاندہی کرتی ہے۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ کے چینل میں موجود کنگ ڈاؤ سٹار نامی ایک اسرائیلی جہاز کو قدر نیول کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، متحدہ امارات میں 25 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے تحت گزشتہ روز سے اب تک کئی جہازوں کو بغیر اجازت آمد و رفت سے روکا گیا اور انہیں آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی اینکریج کی جانب منتقل کیا گیا، جبکہ اسرائیلی شہر بئر السبع میں بھی صہیونی فوج سے منسلک صنعتی علاقے کو ایرو سپیس فورس نے نشانہ بنایا۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے تہران پر حملے میں 10 بچے شہید ہو گئے، مختلف شہروں پر امریکی اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 34 ہو گئی، ایران پر حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔امریکا اسرائیل نے تہران یونیورسٹی کو نشانہ بنایا، حملوں میں تہران یونیورسٹی کی مسجد اور گیس سٹیشن کو نقصان پہنچا، جنگ کے آغاز سے امریکا اور اسرائیل درجنوں مساجد،اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔امریکا اسرائیل کی ایرانی دارالحکومت تہران کے مشرقی علاقے میں اندھادھند بمباری سے 3 رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا،۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفہ پر ایرانی میزائل حملوں سے شدید تباہی ہوئی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ایرانی حملے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے 4 افراد دب گئے، حیفہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔