لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کو اسپرٹ چھڑک کر آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بوہڑ والا چرچ محلہ تالاب چوہنگ میں ہوا، جہاں 25 سالہ عروج کو اس کے شوہر ناظم نے جھگڑے کے دوران اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی۔ عروج کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بہن کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور آگ لگا کر فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ناظم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، خاتون کے بھائی کی شکایت پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس افسوسناک واقعے نے علاقہ مکینوں اور اہلِ محلہ کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے، اور پولیس نے اس نوعیت کے واقعات کے روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔