حافظ نعیم الرحمٰن سے ایرانی سفیر کی ملاقات، جماعت اسلامی کے دو ٹوک موقف پر اظہار تشکر

حافظ نعیم الرحمٰن سے ایرانی سفیر کی ملاقات، جماعت اسلامی کے دو ٹوک موقف پر اظہار تشکر

اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر امیر مقدم نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور ایران پر مسلط جنگ کے تناظر میں بات چیت ہوئی۔ حافظ نعیم الرحمان نے ایرانی قوم کی استقامت اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا۔ایرانی سفیر نے پاکستانی قوم، حکومت اور جماعت اسلامی کے دوٹوک مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مسلم ممالک کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ امریکہ ایران پر حملے بند کرے اور خطے سے اپنے اڈے ختم کرے، اور ساتھ ہی فلسطین کی آزادی، خود مختار ریاست اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔