اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران، مشرق وسطیٰ اور خلیج کی موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں، اقدامات اور ایران و خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لینا اور پاکستانی سفارتکاری کی کوششوں پر وفد کو آگاہ کرنا تھا۔