لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے پیش ہونے والے دو گروپس کے درمیان عدالت کے باہر شدید جھگڑا ہو گیا، جس میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ دونوں گروپس شیخوپورہ میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث افراد کے رشتہ دار یا حمایتی تھے، جو عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ جھگڑے سے قبل دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو جلد ہی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔ہائیکورٹ کے سکیورٹی اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھگڑے میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا اور صورتحال کو قابو میں کیا۔ عدالت انتظامیہ نے کیس کی مزید سماعت کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کرنے کا امکان ہے۔