سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں چیف جسٹس کی فریقین کو فوری دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں چیف جسٹس کی فریقین کو فوری دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل (بدھ) تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فریقین کی جانب سے مختلف دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں، جن کا جائزہ لینا عدالت کے لیے ضروری ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جس فریق نے بھی کوئی دستاویز جمع کرانی ہیں وہ آج ہی جمع کرا دے تاکہ عدالت ان کا مطالعہ کر سکے۔ پراسیکیوشن سائیڈ بھی ملزم کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کا جائزہ لے۔

اس موقع پر وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے پاس انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے بھی موجود ہیں، جو عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تمام دستاویزات جلد از جلد جمع کرائی جائیں تاکہ آئندہ سماعت میں مؤقف کو سنا جا سکے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل بروز بدھ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی۔