وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحت کے عالمی دن پر شہریوں سے اپیل کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحت کے عالمی دن پر شہریوں سے اپیل کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، اور بیماریوں سے بچاؤ پر زور دیا۔مریم نواز نے بتایا کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز شروع کی گئی ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو 100 ارب روپے کی مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ہر شہری کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہو۔