راشن کارڈ:مکمل فنڈ جاری نہ ہونے پراداروں پر مالی دبائو بڑھنے لگا

 لاہور(کرائم رپورٹر)راشن کارڈ سکیم کیلئے 20 ارب روپے کے اعلان کے باوجود تاحال مکمل فنڈجاری نہ ہونے پرورکرز سے متعلق اداروں پر مالی دبائو بڑھنے لگا جبکہ مزدوروں نے حکومت سے فوری فنڈ فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے محکمہ لیبر کو مکمل فنڈ فراہم نہیں کیے جا سکے جس پرپنجاب سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ دونوں اداروں نے راشن کارڈ سکیم کے تحت ادائیگیاں اپنے وسائل سے شروع کر رکھی ہیں۔محکمہ خزانہ نیابتک صرف 4 ارب جاری کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن (پیسی)اور ورکرز ویلفیئر فنڈ مجموعی طور پر تقریباً 16 ارب خرچ کر چکے ہیں جس سے انکے مالی وسائل متاثر ہو رہے ہیں۔ورکرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری باقی فنڈجاری نہ کیے تو ورکرز ویلفیئر سے منسلک اداروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جسکے براہ راست اثرات مزدور طبقے پر پڑیں گے۔دوسری جانب سیکرٹری لیبر دانش افضال کا کہنا ہے کہ فی الحال لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت اداروں کو کوئی سنگین مالی مشکلات درپیش نہیں تاہم پی اینڈ ڈی سکیم کے تحت مزید سوا چار ارب کے اجرا کیلئے محکمہ خزانہ کو درخواست دی گئی ہے۔