سکھر بیراج پر مرمتی کام کے دوران پانی کا دبائو بڑھنے سے عارضی بند ٹوٹ گیا

سکھر (آئی این پی) سکھر بیراج پر جاری مرمتی کام کے دوران  پانی کا دبائو بڑھنے سے عارضی بند ٹوٹ گیا۔ذرائع کے مطابق پانی کا دبائو غیر معمولی حد تک بڑھنے کے باعث بیراج پر قائم عارضی بند ٹوٹ گیا، جس کے بعد موقع پر افراتفری پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق بیراج کے گیٹس میں بجلی کا کرنٹ دوڑنے کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں، جس کے باعث ریسکیو اور بحالی کا کام فوری طور پر روک دیا گیا