مریم نواز اشیائے ضروریہ 20 فیصد تک سستی تجاویز تیار
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے کی تیاری ، منڈیوں کے رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز ،سہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی دینے کا ماڈل زیادہ موثر قرار دیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار کرلی گئیں۔قیمتوں میں کمی کیلئے 3 مختلف سبسڈی ماڈلز بھی تیار کیے گئے ہیں۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے مختلف سبسڈی ماڈلز تیار کرلیے ہیں۔ذرائع نے بتایا سہولت بازاروں میں ضروری اشیا پر 10 سے 20 فیصد سبسڈی کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، منڈیوں کے رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے سہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی دینے کا ماڈل زیادہ موثر قرار دیا گیا ہے، سہولت بازاروں میں صارفین کو براہ راست ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حتمی منظوری دیں گی۔