کراچی میں مارکیٹیں 9 بجے ، شادی ہال 11 بجے بند کرنے کی تجویز

 کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں مارکیٹیں 9 بجے ، شادی ہال 11 بجے اور ریسٹورنٹس 12 بجے تک کھلا رکھنے کی تجویز پیش کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت تاجر رہنمائوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے مارکیٹیں جلد بند کرنے کی تجاویز اور اسمارٹ لاک ڈائون کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں رضوان عرفان، شرجیل گوپلانی، عبدالرف ابراہیم اور دیگر ممتاز تاجر رہنماں نے شرکت کی۔وزیراعلی سندھ نے تاجروں کو آگاہ کیا  وفاق نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا  انہوں نے وفاقی حکومت کو واضح کر دیا تھا  کوئی بھی حتمی فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز ‘تاجروں سے ملاقات اور مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔