لاہور(زیڈ این این) عید کی تعطیلات کے بعد صوبے بھر میں کاروباری مراکز کے لیے مقرر کردہ اوقاتِ کار دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی توانائی بچت مہم کے تحت مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کو دی گئی وقتی رعایت یکم جون تک محدود رہے گی، جس کے بعد کاروباری سرگرمیاں دوبارہ مقررہ شیڈول کے مطابق چلائی جائیں گی۔حکام کے مطابق 2 جون سے صوبے بھر کی مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس سابقہ اوقاتِ کار پر واپس آ جائیں گے۔ اس سلسلے میں عید کے دنوں کے لیے دی گئی خصوصی نرمی ختم کر دی جائے گی۔