اتوارکو مارکیٹیں دوپہر 2 سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گی‘میڈیکل سٹورز، بیکریز، تنور، دودھ کی دکانوں، ہسپتالوں، لیبارٹریز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپس کو استثنی ہوگا
ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک اجازت ہوگی‘ نئے اوقات کار پر پابندی لازمی ہوگی‘خلاف ورزی پردکانوں‘ ہوٹلز‘ ریسٹورنٹس کو سیل کیا جائے ‘بھاری جرمانے ہونگے
لاہور(سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے حکم پر تمام مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو 2023 کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد اسموگ اقدامات کے تحت پیر سے ہفتہ مارکیٹیں رات دس بجے جبکہ ریسٹورنٹ اور کیفے رات گیارہ بجے بند ہوں گے۔اتوارکو مارکیٹیں دوپہر دو بجے سے رات دس بجے تک کھل سکیں گی، ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک اجازت ہوگی۔میڈیکل سٹورز، بیکریز، تندور، دودھ کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپس کو استثنی ہوگا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کا کہنا ہے نئے اوقات کار پر پابندی لازمی ہوگی، خلاف ورزی پردکانوں ہوٹلز‘ ریسٹورنٹس کو سیل کیا جائے اور بھاری جرمانے ہونگے۔