چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ایک ماہ قبل راجباہ میں شگاف پڑنے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی،جس پردیہاتیوں نے احتجاج کیا، نواحی گا ئوں16/14-L لنک روڈ راجباہ میں شگاف پڑنے کی وجہ سے سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ایک ماہ قبل اس راجباہ میں شگاف پڑا تھا جس کی وجہ سے نیچے نیچے سے تمام سڑک خول ہو گئی تھی جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے، متعلقہ حکام کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود تا حال سڑک کی مرمت نہیں کروائی گئی،انہوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔