سینئر ٹیچر شاہد خلیل کو جعلی کوائف تصدیق کرنے پر معطل کرنے کی درخواست ارسال
لاہور(خصوصی رپورٹ) جعلی دستاویزات پر پیپر مارکنگ کرنے والے نائب قاصد حافظ سید محمد عمر کیخلاف جعلی سازی اور دھوکہ دہی پر مقدمہ درج کرا دیا گیا۔لاہور بورڈ نے نائب قاصد حافظ سید محمد عمر کو نوکری سے فارغ کرنے کیلئے پرنسپل سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال کو مراسلہ بھجوادیا۔حافظ محمد عمر کو ہمیشہ کیلئے امتحانی ڈیوٹی کرنے پر پابندی لگادی گئی،لاہور بورڈ نے نائب قاصد حافظ عمر کا نام ہمیشہ کیلئے ریڈ باکس میں شامل کردیا ،سینئر ٹیچرسنٹرل ماڈل سکول لوئرمال شاہد خلیل کو جعلی کوائف تصدیق کرنے پر پیڈا کے تحت معطل کرنے کی درخواست پرنسپل کو بھجوادی ،حافظ عمر کے جعلی کوائف کی باقاعدہ جانچ نہ کرنے پر اسسٹنٹ ایگزمینر سکیشن محمد یوسف کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی درخواست کردی گئی ،سکول انتظامیہ نے بورڈ کی ہدایات پر حافظ محمد عمر کو معطل کرکے انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنادی،انکوائری کمیٹی جعلی کوائف پیش کرکے بورڈ ڈیوٹی لگوانے کیخلاف حافظ عمر کی انکوائری کریں گی،سینئر ہیڈ ماسٹر خالد عمر، محمد عاشق اور محمد اشرف معاملے کی انکوائری کریں گے،انکوائری کمیٹی8 اپریل کو پرنسپل کو نائب قاصد کے پیپر چیک کرنے کے معاملے کی رپورٹ پیش کرے گی۔