پیپر مارکنگ کیلئے حافظ عمر نے گریڈ سولہ کے ٹیچر کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)بورڈ کے پیپرمارکنگ سسٹم پر سوالیہ نشان،دسویں جماعت کے پیپر مارکنگ میں جونیئر کلرک نے ٹیچر کا جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر پیپر مارکنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب قاصد حافظ عمر لاہور بورڈ کے چھٹی منزل پر پیپر مارکنگ کررہے ہیں۔پیپر مارکنگ کیلئے حافظ عمر نے گریڈ سولہ کے ٹیچر کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔متعلقہ سرٹیفکیٹ پر لاہور بورڈ نے حافظ عمر کی مارکنگ پر ڈیوٹی لگادی۔ کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکول انتظامیہ سے حافظ عمر کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ سکول انتظامیہ سے حافظ محمد عمر سے اپوائنٹمنٹ لیٹر اور جوائننگ رپورٹ طلب کی گئی،سکول انتظامیہ سے تصدیق شدہ اسناد اورتصدیق شدہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی مانگی گئی ہے،سکول انتظامیہ پیر تک ریکارڈ مہیا کرنے کے ہدایت کی گئی ہے۔ زاہد میاں کا کہنا ہے کہ جعلی سرٹیفکیٹ ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکار کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی کی جائے گی۔