لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی، تھپڑوں کی بارش

لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی، تھپڑوں کی بارش

لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ابوظہبی سے آئی خواتین مسافروں کے سامان کی کلیئرنس نہ ہونے پر ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔ کسٹم اہلکاروں کے مطابق، سامان کی کلیئرنس میں تاخیر کے باعث خواتین مسافر مشتعل ہوگئیں اور ایک کسٹم اہلکار کو تھپڑ مارا۔ایک خاتون مسافر نے کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے، جبکہ دوسرے اہلکار نے ایک خاتون کو بالوں سے پکڑ کر روک لیا۔ خواتین اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان جھگڑا سی سی ٹی وی کیمرے اور لہنگے کی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے بڑھا۔کسٹم حکام نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا، اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قانونی کارروائی جاری ہے۔