لاہور ائیرپورٹ پر برقع پوش خواتین کی سمگلنگ کی کوشش، مقدمہ درج ہونے کی اہم پیشرفت

لاہور ائیرپورٹ پر برقع پوش خواتین کی سمگلنگ کی کوشش، مقدمہ درج ہونے کی اہم پیشرفت

لاہور ائیرپورٹ پر برقع پوش خواتین مسافروں اور کسٹمز اہلکاروں کے درمیان ہنگامہ آرائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

 تین خواتین مسافروں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق، یہ مسافر خواتین ابوظہبی سے لاہور پہنچی تھیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمرشل اشیاء کی سمگلنگ کی کوشش کی۔ ان خواتین نے 24 سیکیورٹی کیمروں اور 40 کلو قیمتی ملبوسات کی سمگلنگ کی کوشش کی تھی۔اس معاملے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ان خواتین نے 40 سیکیورٹی کیمروں کو کلیئر کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد کسٹمز اہلکاروں کے ساتھ ان کی ہاتھا پائی ہوئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز سپائی ماہ نور کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور سامان چھین کر نامعلوم افراد کے حوالے کر دیا گیا۔کسٹمز دفاتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی، جس پر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، قیمتی ملبوسات کی سمگلنگ اور سامان چھیننے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔