کراچی کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پہلا حادثہ مائی کلاچی روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں 25 سالہ صفان جاں بحق ہو گئے جبکہ 26 سالہ فضہۃ خان اور 16 سالہ کشمالہ معاذ زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق شخص کی لاش کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ورثا نے پولیس کارروائی سے انکار کیا اور لاش کو لے گئے۔دوسرا حادثہ کراچی کے علاقے ڈاکس میں پیش آیا، جہاں مائی کلاچی روڈ پر ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 28 سالہ عثمان جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی 23 سالہ معین زخمی ہو گیا۔ دونوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس اس وقت دونوں حادثات کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔