بھارت ، چپس کے پیکٹ میں کھلونا نگلنے سے بچہ جاں بحق

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک 5 سالہ بچے کی مبینہ طور پر چپس کے پیکٹ میں موجود ایک چھوٹے کھلونے کے باعث موت ہو گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے علاقے میں 5 سالہ فرحان نے ایک مقامی دکان سے چپس کا پیکٹ خریدا، چپس کھاتے ہوئے پیکٹ کے اندر موجود ایک چھوٹا سا کھلونا یا شے غلطی سے اس کے حلق میں چلی گئی۔ بچے کو اچانک سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اہلِ خانہ نے گھر پر اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم جب حالت مزید بگڑ گئی تو اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن فرحان راستے میں ہی دم توڑ گیا۔