ڈاکو ئوں سے لٹنے والا چل بسا

عباس دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ڈاکو ئوں نے لوٹ لیا، گھر پہنچتے ہی دم توڑ گیا 
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی کی حدود میں ایک شخص ڈکیتی کی واردات کے فوری بعد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا، نواحی گا ئوں 147 ای بی کا رہائشی محمد عباس اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نقاب پوش ڈاکو ئوں نیا نہیں لوٹ لیا،ڈکیتی کے بعد محمد عباس نے پولیس کو واردات پر مقدمہ کے لئے درخواست بھی دی،واردات کے بعد گھر پہنچتے ہی متاثرہ شخص کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، متوفی محمد عباس دو بیٹیوں کا باپ اور دبئی میں کام کرتا تھا، پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔