پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کرنے کا حکم

56ارب سے زائد کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے، ہدف حاصل نہ کرنے والے افسروں کو ہٹا دیا جائیگا :ڈی جی ایکسائز 
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے والے بڑے ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دے دیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے مالی سال کے آخری 2ماہ میں سخت کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42ارب سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔رواں مالی سال میں ابتک گزشتہ مالی سال کی نسبت 9ارب زائد وصول ہوچکے ہیں، 56ارب سے زائد کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے۔عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کیلئے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کاحکم دیا گیا۔ریکوری ہدف حاصل نہ کرنے والے انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا، گزشتہ ماہ 3ارب کی ڈیفالٹرز77ہزار پراپرٹیز کو سربمہر کر کے ابتک1ارب سیزائد کی وصولی کی۔سربمہر پراپرٹیز کوخود ڈی سیل کرنے والوں کے خلاف درجنوں مقدمات درج ، ڈائریکٹرز بھی وصولی کے لئے خود 2ماہ میں فیلڈ میں موجود رہیں۔