سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت آج پیر7اپریل کوہوگی ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل مکمل کریں گے ۔