فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق کیس کی سماعت آج پیر کوہوگی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث دلائل جاری رکھیں گے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن 7 رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔