دشمن پر قابو پانا سیکھ لیا ہے: ایرانی پاسدار انقلاب

 ہم جنگ کی ابتداء کرنے والے لیکن دشمن کے سامنے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے،حسین سلامی 
تہران (آئی این پی )ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن پر قابو پانے کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم جنگ کی ابتداء کرنے والے نہیں ہوں گے لیکن ہم ہر طرح کی جنگ کے لیے تیار ہیں، ہم دشمن کے سامنے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں کوئی خوف نہیں ہم جنگ سے نہیں ڈرتے، اپنی شناخت اور وجود کے دفاع کے لیے جہاد کی آرزو مسلح افواج اور عوام کی صفوں میں بھر پور طریقے سے موجود ہے۔