دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

     اسلام آباد (یواین پی)متعدد مقدمات میں مطلوب کچے کے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔ پولیس حکام کے مطابق سرینڈر کرنے والے ملزمان غازی خان مری، یاسین احمد ناریجو اور حنیف عرف حنفو گوپانگ سب ڈویڑن کوٹ ڈجی میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے جرائم کی دنیا سے توبہ کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار پھینک کر سرینڈر کرنے کا پیغام دیا ہے۔