ان تنظیموں کو فہرست میں شامل کیا جائے گا جن کے رہنما تشدد یا نسلی نفرت کو فروغ دینے والی نفرت انگیز تقریر میں ملوث ہیں
ایسے افراد کے ویزے بھی روکے جائیں گے جو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ملنے پر ایسا کر سکتے ہوں،وزیراعظم
کینبرا(یواین پی)آسٹریلوی حکومت نے ملک میں نفرت پھیلانے والے غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔کینبرا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزیرِ داخلہ ایسی اصلاحات پر کام شروع کریں گے جن میں تشدد کو فروغ دینے والے کیلئے نفرت انگیز تقریر کو ایک نیا فوجداری جرم قرار دینا، اور تشدد پر اکسانے والی نفرت انگیز تقریر کیلئے سزاں میں اضافہ شامل ہوگاآسٹریلوی وزیراعظم کے مطابق ایک نئی 12 ماہ کی ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آسٹریلیا کا تعلیمی نظام یہود دشمنی (اینٹی سیمیٹزم) کی روک تھام کرے، اس سے نمٹے اور اس کا مثر جواب دے۔