ایس 400 کی تباہی سب سے بڑا واقعہ :یورپی دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ

بلفاسٹ(خصوصی رپورٹ )یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب بڑا واقعہ قرار دے دیا۔بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق پاکستانی جوابی حملے میں ایس 400 کی تباہی ہوئی ہے تو یہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے کہا کہ انتہائی اہم ایئر بیس پر روسی سسٹم کی تباہی سے بھارتی دفاع کمزور پڑ گیا۔ایس 400 تباہی کے بھارت کی دفاعی حکمت عملی پر دور رس نتائج ہوں گے۔