غیر قانونی افغانیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(آئی این پی )ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔ زیرحراست افغانیوں کو کراچی سے پہلے 3 دن بسوں پھر خصوصی ٹرینوں سے چمن پہنچایا جائے گا۔ادھر بہاولپور سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 47 افغان شہریوں کو تحویل میں لیکر کیمپ منتقل کر دیا گیا اور انہیں طورخم کے راستے ڈی پورٹ کرنے کے لیے روانہ کر دیا۔اس کے علاوہ صوبے بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی افغانستان واپسی کے انتظامات بھی کردئیے گئے۔