انقرہ (آئی این پی )ترکیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔افغان میڈیا ادارے خامہ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر 18 افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا ۔خامہ پریس کے مطابق یہ کارروائیاں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بھی ترکیہ میں 42 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے متعدد کو ملک بدر کیا گیا