غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کی گرفتاری کا حکم

 افغان باشندوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایس پی سیکیورٹی، ڈویڑنل ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیوں نے شرکت کی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری اقدامات اور ان پر عمل در آمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدر آمد یقینی بنایا جائیوال چاکنگ اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈا ئون کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکی باشندوں، بالخصوص افغان شہریوں کو گرفتار کیا جائیغیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو پناہ دینے اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی تحویل میں دی گئی جائیدادوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائیانہوں نے واضح کیا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدر آمد کرنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیاانہوں نے ڈولفن اسکواڈ اور دیگر پٹرولنگ یونٹس کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں اسٹاپ اینڈ سرچ’’ آپریشن مزید تیز کیا جائے اور نائٹ پٹرولنگ کے نظام کو مزید م ئوثر بنایا جائے۔