لاہور کی ہول سیل اور اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں مختلف اقسام کے چاول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مارکیٹ میں 320 روپے فی کلو فروخت ہونے والے چاول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔اسی طرح کائنات چاول کی قیمت بھی 420 روپے سے بڑھ کر 430 روپے فی کلو ہوگئی، جبکہ پریمیئم کوالٹی کے چاول 530 روپے فی کلو کی قیمت میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
چاول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث صارفین پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے