امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پھسل گئیں اور گود میں موجود اپنے 2 ماہ کے بچے سمیت تقریباً گرنے سے بال بال بچ گئیں۔
واقعے کے دوران اوشا وینس ہیلی کاپٹر سے اتر رہی تھیں کہ اچانک ان کا توازن بگڑ گیا۔ وہ بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں اور پھسلنے کے بعد خود کو سنبھالنے میں کامیاب ہوگئیں۔قریب موجود فوجی اہلکاروں کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے گئے کہ انہوں نے اوشا وینس کو گرنے سے بچانے کے لیے فوری طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔