ملتان روڈ پر چوہنگ کے علاقے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت اقراء کے نام سے ہوئی ہے، جو مانوال چوہنگ کی رہائشی تھی۔ حادثہ کے وقت وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس تفتیش کر رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔ یہ واقعہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔