لاہور(سپورٹس ڈیسک)ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے سری لنکا کا ون ڈے اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج رات ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ انگلینڈ کا 33 رکنی دستہ جمعہ کی صبح اسلام آباد پہنچے گا۔ انگلینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا، بابر اعظم، حارث رؤف، غازی غوری، سعد بیگ اور فہیم اشرف آج رات اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔