لاہور(خصوصی رپورٹ)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہا ئوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔