اساتذہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، ان کا کردار ہمیشہ قابلِ احترام ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ پاکستان کی فکری، سماجی اور معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اور نئی نسل کی تعمیر و تربیت میں ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل میں علم کے ساتھ جستجو، اعتماد اور ذمہ داری کا شعور** اجاگر کرتے ہیں۔ نئی نسل کو مستقبل کے مواقع اور چیلنجز کے لیے تیار کرنا اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے۔