ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز

ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پر طنز

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یارک ٹول پلازہ سے واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا کہ علی امین گنڈاپور مشکل وقت میں کارکنوں کو آگے کر کے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ ان کے مطابق گنڈاپور یارک ٹول پلازہ سے واپسی کے وقت کارکنوں کو دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق بتا رہے تھے، تاہم ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن بھی موجود ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دفعہ 144 ڈی آئی خان کے مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے لیے نافذ تھی اور یارک ٹول پلازہ اس میں شامل نہیں تھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر اپنے کارکنوں کو گمراہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں چلانے والا ہی ’’بھگوڑا‘‘ ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ’’ہمیشہ کہتا ہوں کہ ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے۔‘‘