پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ، شہریوں کا مزید کمی کا مطالبہ

پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ، شہریوں کا مزید کمی کا مطالبہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد شہریوں نے حکومت سے پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بجائے مزید کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔