پٹرول 80 روپے سستا ہونے کے باوجود مہنگا، شہریوں کا مزید کمی کا مطالبہ

پٹرول 80 روپے سستا ہونے کے باوجود مہنگا، شہریوں کا مزید کمی کا مطالبہ

شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اب بھی بہت مہنگا ہے اور اس کمی سے عوام کو کوئی خاص ریلیف نہیں ملا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت اب بھی انتہائی زیادہ ہے جس کے باعث مہنگائی میں کمی کے بجائے مزید اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔ ان کے مطابق ٹرانسپورٹ کرائے، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر ہیں۔شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر پٹرول کی قیمت اسی سطح پر برقرار رہی تو مہنگائی کا نیا طوفان آ سکتا ہے اور عام آدمی کے لیے زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔مختلف شہریوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ آمدن میں اضافہ نہیں ہو رہا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ مہنگائی میں کمی آئے اور عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔