شیخوپورہ: بچوں پر مبینہ فائرنگ کے بعد خاتون کی خودکشی

شیخوپورہ: بچوں پر مبینہ فائرنگ کے بعد خاتون کی خودکشی

شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا۔ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو گولیاں ماریں اور بعد ازاں خود کو بھی فائر کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ بیٹی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔اہل علاقہ کے مطابق خاتون مبینہ طور پر ڈپریشن کا شکار تھی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔