شیخوپورہ کے علاقے چک 28 میں اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے نشے کی حالت میں اپنی والدہ اور کمسن بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم مکیش نشے کی حالت میں گھر آیا اور والدہ سے روٹی مانگی۔ روٹی نہ ملنے پر اس کا گھر میں تکرار شروع ہو گیا، جس کے دوران ملزم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں 70 سالہ والدہ گریس بی بی اور 11 سالہ بھتیجی روزی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جب کہ ملزم مکیش نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہیں اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعے نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔