آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست، بارش کی بھی پیشگوئی

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست، بارش کی بھی پیشگوئی

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست آ گیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بھی فضائی آلودگی کی شرح بلند رہی۔ گلبرگ ٹو میں اے کیو آئی 179، پیراگون سٹی میں 174، اقبال ٹاؤن میں 166، برکی روڈ پر 162 جبکہ کینٹ میں 151 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث آج اور کل لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور میں صبح کا آغاز دھوپ کے ساتھ ہوا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری جبکہ کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔