آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

 ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ رکھے گئے ہیں
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، سوئی نادرن گیس پائپ لائن سمیت پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ رکھے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ 7 نومبر تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔