رشمیکا منڈانا روزانہ 10سے 15بار محبت کا اظہار کرتی ہیں:وجے دیوراکونڈا

شادی کے کچھ عرصے بعد میاں بیوی روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی باتیں کہنا چھوڑ دیتے ہیں:رشمیکا
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار وجے دیوراکونڈا نے انکشاف کیا ہے کہ میری اہلیہ رشمیکا منڈانا روزانہ 10 سے 15 بار مجھ سے محبت کا اظہار کرتی ہیں، رشمیکا کا ماننا ہے کہ رشتے میں محبت کے اظہار کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل دونوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں محبت اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس دوران رشمیکا نے کہا کہ انسان کو اپنے پیاروں کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہنا چاہیے کیونکہ اکثر لوگ گھر والوں کے بجائے دوسروں کے لیے زیادہ کوشش کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد میاں بیوی ایک دوسرے سے روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی باتیں کہنا چھوڑ دیتے ہیں اس لیے کہ اظہار کی ضرورت نہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہی چیزیں رشتے میں کمی محسوس ہونے کا باعث بنتی ہیں۔وجے دیوراکونڈا نے رشمیکا کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ رشمیکا رشتوں کے معاملے میں مجھ سے زیادہ سمجھدار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رشمیکا مجھے روزانہ کم از کم 10 سے 15 بار میں تم سے محبت کرتی ہوں کہتی ہیں اور اس بات پر زور دیتی ہیں کہ محبت کا اظہار بھی ضروری ہے۔