فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، منڈانا میں خوف و ہراس

منیلا(آئی این پی ) فلپائن کے صوبے داوو اورینٹل کے ساحل کے قریب بدھ کی صبح 6.7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے منڈانا کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی  کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 02 منٹ پر آیا۔پی ایچ آئی وولکس کے مطابق زلزلے کا مرکز منای  میونسپلٹی سے تقریبا 47 کلومیٹر جنوب-جنوب مشرق میں واقع تھا