ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی پیشی عدالت اپنے آرڈر پر عملدرآمد نہیں کرا سکتی تو نظام ختم ہو جائیگا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

 چیف جسٹس  کی  درخواست گزار کو تحریری معافی نامہ لکھ کر دینے کی ہدایت ،عدالت نے کہاکہ آپ آئندہ ایسی بے بنیاد درخواست دائر نہیں کریں گے
 لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹیز کے قبضے دلوانے سے متعلق درخواست واپس لینے پر درخواست نمٹا دی جبکہ عدالت نے  درخواست گزار کو تحریری معافی نامہ لکھ کر دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ آئندہ ایسی بے بنیاد درخواست دائر نہیں کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹیزکے قبضے دلوانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا عدالت اپنے آرڈر پر عملدرآمد نہیں کرا سکتی تو نظام ختم ہو جائیگا۔چیف جسٹس  نے ڈی سی استفسار کیا کہ آپ نے درخواست گزار کو قبضہ چھوڑنے کا کہا؟ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے کہا کہ میں نے درخواست گزار کوپراپرٹی کا  قبضہ چھوڑنے کا نہیں کہا۔ عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے کہا تھا قبضہ چھوڑنے کیلئے؟درخواست گزار نے کہاکہ مجھے ڈی سی کے ریڈر نے فون کیا کہ ڈی سی آپ کو بلا رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نے مجھے قبضہ چھوڑنے کا کہا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ آج ڈی سی سے اے سی ہو گیا، یہ کیا کہہ رہے ہیں؟چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹ بولنے پر کیوں نہ آپ کو جرمانہ کردیا جائے،وکیل نے کہاکہ یہ ان پڑھ ہیں ان کو عدالت کی اہمیت کا اندازہ نہیںعدالت نے کہاکہ کل ہم نے ان سے 3دفعہ پوچھا تھا کہ سچ بتائیں،دیکھتے ہیں ان کوجرمانہ کرنا یا نہیں۔عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا، عدالت نے درخواست گزار کو تحریری معافی نامہ لکھ کر دینے کی ہدایت کی،عدالت نے کہاکہ آپ آئندہ ایسی بے بنیاد درخواست دائر نہیں کریں گے